February 8, 2020 at 11:59 am

coronavirus has died in Wuhan

چین میں کورونا وائرس سے ایک امریکی شہری بھی ہلاک ہوگیا۔

امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ان کا 60سالہ شہری ووہان کےاسپتال میں زیرعلاج تھا۔ دوران علاج وہ 6فروری کو اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں :http://www.khabarwalay.com/2020/01/23/16468/

امریکی سفارت خانہ نے اس کیس سےمتعلق مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔ چین میں ہلاک ہونے والا یہ پہلا امریکی شہری تھا۔

جان لیوا انتہائی مہلک کورونا وائرس ووہان سے شروع ہوا اور اب ساڑھے سات سو سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے۔ ہزاروں افراد مختلف اسپتالوں میں موت سے لڑ رہے ہیں۔

مہلک وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کئی ممالک چین کے لیے اپنی پروازیں معطل کر چکے ہیں۔ چین میں جنگی حالات ہیں اور متاثرہ علاقوں کے شہریوں پر مختلف نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

ابندیوں کی خلاف ورزیوں پر لوگوں کو جیل بھیجنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

Facebook Comments