امرین بل گیٹس نے 645 ملین ڈالرز کی کشتی خرید لی

شیئر کریں:

دنیا کے دوسرے امرین ترین شخص بل گیٹس نے مہنگی اور جدید ترین سیاحتی کشتی (سپریاچ) خریدی ہے۔

تیز ترین دوڑنے والی کشتی مائع ہائیڈروجن سے چلے گی اور اس سے صرف پانی کا اخراج ہوگا۔ ماحولیات پر بھی اس کا برا اثر نہیں پڑے گا یعنی کشتی ماحول دوست ہوگی۔

مناکو کے یاچ شو میں اس کی تقریب رونمائی ہوئی تھی اور بل گیٹس نے اسے 645 ملین ڈالرز میں خریداتھا۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں “کیارہ طوفان” کا خوف، رچمنڈ پارک بھی بند

پرکشش کشتی 370 لمبی ہے اس پر5 ڈیکس بنے ہوئے ہیں، جس پر کم از کم 14 مہمان اور عملے کے 31 افراد موجود ہوں گے۔

ایکسرسائز کے لیے جدید جیم، یوگا اسٹوڈیو، بیوٹی روم، مساج پارلر اور کیس کیڈنگ پول بھی دستیاب ہو گا۔

دنیا کے دوسرے امیر ترین 64 سالہ بل گیٹس اپنی چھٹیاں کروز پر ہی گزارتے ہیں لیکن پہلی بار انہوں نے اپنی کشتی خریدی ہے۔

Bill Gates

مًزید پڑھیں:شوہر نے 7 لاکھ 50ہزار ڈالر جلادیے لیکن لالچی بیوی کو نہیں دیے

امرین ترین شخص بل گیٹس عموما موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے کشتیاں کرائے پر لیا کرتے تھے لیکن اب وہ خود دنیا کی جدید ترین کشتی کے مالک بن گئے ہیں ۔ اس کشتی کے لیے انہیں 2024 تک انتظار کرنا پڑے گا۔


شیئر کریں: