فضا میں بچے کی پیدائش

Qatar Airline
شیئر کریں:

خاتون نے 35 ہزار فٹ بلندی پر فضا میں بچے کو جنم دیا ہے۔ یہ منفرد واقعہ قطر ایئر لائن 777 کی پرواز کے دوران پیش آیا۔ 

قطر ایئر لائن کے جہاز نے دوحہ سے بنکاک کے لئے پرواز بھری۔ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر جا کر غیر متوقع طور پر مسافروں میں ایک بچے کا اضافہ ہوگیا۔ 23 سالہ تھائی لینڈ کی خاتون نے رات تین بجے لڑکے کو جنم دیا۔

جہاز کے کپتان نے قریب تر ائیرپورٹ کلکتہ سے رابطہ کیا اور ایمر جنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

کولکتہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی اجازت کے بعد جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔

خاتون اور بچے کو اسپتال لے جایا گیا ڈاکٹرز کے مطابق بچہ اور ماں‌دونوں‌ صحت مند ہیں۔


شیئر کریں: