February 8, 2020 at 9:59 am

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نے نیب ترمیمی آرڈیننس کا بھرپور فائدہ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بعد لیگی رہنما قمرالسلام سمیت 20 ملزمان بھی بریت کی درخواست دے دی۔

نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کیلئے شہباز شریف، حمزہ شہباز، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے قانونی ماہرین سے رابطے شروع کردئیے۔

لیگی رہنماؤں کی وکیل امجد پرویز ، اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون سے نیب آرڈینینس سے استفادے پر مشاورت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید آصف ہاشمی نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہدری شوگر ملز میں نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون کرپشن کیس میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں

Facebook Comments