دنیا میں پاکستان کی خواتین سب سے موٹی.

overweight women
شیئر کریں:

‫دنیا کورونا وائرس سے ڈر رہی ہے لیکن عالمی بینک کا کہنا ہے کہ موٹاپے کے باعث لگنے والی 3 بیماریاں زیادہ تر ممالک میں موت کی سب سے بڑی3 وجوہات ہیں۔‬

‫دنیا بھر میں موٹاپا عالمی معیشت پر بھی بوجھ بنتا جا رہا ہے۔‬ رپورٹ کے مطابق ‫جنوبی ایشیا میں مالدیپ کے بعد سب سے زیادہ موٹی خواتین پاکستانی میں ہیں۔‬

‫عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں موٹاپے کا شکار لوگوں کی تعداد 2 ارب تک پہنچ چکی ہے۔‬‫ان میں سے 70 فیصد سے زیادہ افراد کم اور مڈل انکم والے ملکوں میں رہتے ہیں۔‬

‫ایک اندازے کے مطابق اگلے 15 سال کے دوران ترقی پزیر ممالک کے موٹاپے کی قیمت کے طور پر 70 کھرب ڈالر ادا کرنے پڑیں گے۔‬

‫موٹاپا صحت پر اخراجات بڑھانے کے علاوہ، معزوری اور شرح اموات میں اضافے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔‬ ‫مشاہدے میں آیا ہے کہ موٹے افراد کی پیداواری استعداد بھی کم ہوتی ہے۔‬

‫دنیا بھر میں موٹاپے اور اس کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے ہر سال 40 لاکھ اموات ہوتی ہیں۔‬

‫پاکستان میں اوور ویٹ اور موٹی خواتین کی تعداد 32.4 فیصد ہے۔‬

‫مالدیپ میں یہ شرح 35.4 فیصد، بھارت میں موٹی خواتین کی تعداد 22.4 فیصد، بنگلہ دیش میں 23 فیصد اور سری لنکا میں 28.3 فیصد ہے۔

۔


شیئر کریں: