February 8, 2020 at 10:31 am

Pakistan's 20 member team announced for Kabaddi world cup 2020.Kabaddi World Cup 2020 from the 9th to the 16th of February in four cities across Punjab.

کبڈی کے عالمی کپ کا میلہ پاکستان میں کل سے لگ رہا ہے۔

ایک بار پھر سے کبڈی کبڈی کے نعرے فضا میں بلند ہوں گے۔ بھارتی کبڈی ٹیم آج سہ پہر واہگہ کے راستے لاہور پہنچ رہی ہے۔

واہگہ بارڈر پر اسپورٹس بورڈ پنجاب اور کبڈی فیڈریشن کے عہدیدار ٹیم کا استقبال کریں گے۔

صوبائی وزیر رائے تیمور اور چوہدری شائفع ہوٹل پہنچنے پر بھارتی ٹیم کا استقبال کریں گے۔

ٹیموں کے پہنچنے پر لاہور میں کبڈی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی بھی آج ہو گی۔ کبڈی ورلڈ کپ کا یہ رنگا رنگ میلہ 9 سے 16 فروری تک لگا رہے گا۔

کبڈی ورلڈ کپ کے میچز لاہور، فیصلاآباد اور گجرات میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کبڈی نے بھی مقابلے دیکھنے کے لیے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں۔

مقابلوں کے موقع پر سیکیورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments