جدہ میں زیرحراست ملزمہ کی کمسن بیٹی پاکستان واپس آ گئی

4 year Girl Emaan
شیئر کریں:

جدہ میں زیرحراست ملزمہ کی کمسن بیٹی 10 ماہ بعد پاکستان واپس آ گئی ۔

4 سالہ ایمان پی آئی اے کی پرواز سے پشاورکے باچا خان ائیرپورٹ پہنچی۔ باچا خان ائر پورٹ پشاور زرائع کے مطابق وطن واپس پہنچنے کے بعد چار سالہ ایمان کو وزارت خارجہ اور اورسیز فاونڈیشن کے اہلکاروں نے اپنی تحویل میں لیا۔

ایمان کی والدہ رانی بی بی مئی 2019 میں منشیات اسمگلنگ کیس میں جدہ سے گرفتار ہوئی تھی۔

زیر سماعت کیس میں رانی بی بی کو سزائے موت یا بیس سال قید کی سزا کا امکان ہے۔
قونصل خانے کے فلاحی ونگ نے چار سالہ ایمن کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ایمان دس ماہ سے جدہ میں محکمہ سوشل پروٹیکشن جدہ میں مقیم تھی۔

کل جیل میں بچی کی اپنی والدہ سے آخری ملاقات کرائی گئی۔


شیئر کریں: