February 8, 2020 at 10:14 am

DG ISI Lt. Gen. Faiz Hamid called on Prime Minister Imran Khan

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے نیلسن منڈیلا کے داماد اموضی ڈلامینی نے ملاقات کی.

اس موقع پر گورنر پنچاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان دنیا میں
لٰیڈر آف دی پیس کے طور پر سامنے آرہے ہیں‌.

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یورپی یونین میں کشمیر کے حق میں قرار داد آسکتی ہے تو
او آئی سی اور عرب لیگ میں کیوں نہیں ؟

آر ایس ایس اور نریندر مودی میں صرف نام کا فرق ہے ‘دونوں انسانیت دشمن ہیں .31سالوں میں 95 ہزار کشمیری شہید 22 ہزار خواتین بیوہ ہوچکیں ہیں.

خدا کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے امت مسلمہ متحد ہوجائے .

گورنر پنچاب نے کہا کہ بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سیکولر نہیں انتہا پسند ریاست بن چکا ہے .

موضی ڈلامینی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان اورعوام کی قر بانیوں قابل تعریف ہیںآزادی کشمیر یوں کا حق ہے بھارت فوری کشمیر یوں پر ظلم بند کر ے
گور نر ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں جنوبی افریقا کے سینیٹر ماگو دولیلی بھی شریک ہوئے.

Facebook Comments