7 روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول 23 کا شاندار آغاز

شیئر کریں:

پہلی بار ونٹر اسپورٹس اینڈ کلچرل فیسٹیول ، انوکھی تاریخ رقم ، پہاڑوں کے نگر ہنزہ بین الاقوامی سیاحتی مقام ( عطا آباد جھیل ) میں نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت میں آئس ہاکی میلہ سج گیا ۔ کھیل کے جنون نے سخت سردی کو بھی مات دے دی ۔
سخت ٹھٹھراتی سردی ، برف سے ڈھکی عطا آباد جھیل ، خوبصورت اور دلوں کومسحور کردینے والی دھن یہ عالمی سیاحتی مقام عطا آباد ہے، جہاں منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ میں خون کوگرما دینے والے کھیل کھیلے گئے ۔
میلے میں آئس ہاکی اور آئس سکیٹنگ سمیت مقامی کھیلوں کے مقابلے ، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے اور مقامی ثقافت کو تحفظ دینے کیلئے خاص طور پر Risme-Shop، Risme-Tao اور Mayfung کے مقامی روایتی کھیل پیش کئے گئے ۔
عطا آباد کے مقام پر نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت میں سالانہ بلتستان آئس ہاکی کا میلہ سج گیا۔
یخ بستہ موسم میں آئس ہاکی کےکھیل نے شائقین کو بھی گرما دیا ہے جو کہ اپنی اپنی ٹیموں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں اور دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔ یہ عطا آباد میں نقطہ انجماد سے بھی کم درجہ حرارت میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا اور منفرد ٹورنامنٹ ہے ۔
مقامی شہری کہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوانوں کو اولپمک گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار کیا جانا چاہیے انہوں نے کہا کہ سرمائی کھیلوں سے موسم سرما میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
مجھے امید ہے کی یہ سلسلہ صرف ایک سال کے لیے محدود نہیں رہے گا بلکہ انشا اللہ آئندہ آنے والے سالوں میں آئس ہاکی بہترین ایونٹ بنے گا ۔
افتتاحی تقریب میں موسم سرما کے سب سے بڑے تہوار مے پھنگ کی مشعل بردار رسم کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا جبکہ شائقین کے لیے برف کے اس خوبصورت گراونڈ میں مقامی کھانوں کے سٹالز لگائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے سیاحت کے فروغ کے لیے شمالی علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان کی جانب خاص توجہ دی ہے جس میں ان علاقوں کے اہم ترین افراد سے لیکر عام افراد کو تک شامل کیا جارہا ہے ۔
ایونٹ کا اہتمام محکمہ سیاحت و سپورٹس ادارہ ہے لوکل گورنمنٹ و دیگر کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے ۔


شیئر کریں: