5سال بعد ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا فیصلہ محفوظ

شیئر کریں:

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے
انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کا پانچ سال بعد ٹرائل مکمل کرلیا گیا۔
عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ایف آئی اے پراسیکوٹر خواجہ امتیاز احمد کے حتمی دلائل مکمل کرلئے۔
خواجہ امتیاز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان بانی متحدہ اور انور حسین کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
ملزمان کا تعلق بھی ایم کیو ایم سے تھا۔
ملزمان جرم کے مرتکب ہوئے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔
بانی متحدہ کی پا کستان میں منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دیا جائے۔
کیس کا فیصلہ 18جون کو سنایا جائے گا۔


شیئر کریں: