دنیا کے جدید اور خطرناک ترین بی ٹو اسپرٹ اسٹیلتھ طیارے کو حادثہ

شیئر کریں:

امریکا کے سب سے جدید اور خطرناک ترین جنگی طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ یہ بی ٹو اسپرٹ
اسٹیلتھ طیارے اتنے جدید اور مہنگے ہیں کہ اس وقت دنیا میں صرف 20 طیارے موجود ہیں۔

طیارے کو حادثے کے بعد 6 میل کے دائرے تک علاقے کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا۔ بی ٹو اسپرٹ
اسٹیلتھ بمبار طیارہ نے مسوری میں وائٹ مین ائیر فورس بیس پر ہنگامی لینڈنگ کی ۔ اس جدید تریم بمبار
طیارے کی قیمت دو ارب ڈالرز ہے ۔

حکام نے بتایا کہ پائلٹوں کو معمول کی تربیت کے دوران پرواز میں خرابی کے بعد لینڈنگ کرنا پڑی، ایمرجنسی
لینڈنگ کا واقعہ رات 12 بجکر 30 منٹ کے قریب پیش آیا ۔ جس کے بعد 6 کلو میٹر کے دائرے کے علاقے
کو نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ۔

اس طیارے میں ایسی کیا خاصیت ہے جو امریکا اسے دنیا کی نظروں سے چھپانا چاہتا ہے؟
امریکی تحقیقاتی ادارے نے کہا کہ یہ پابندی حادثے کی تفتیش کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرے گی اور
17 ستمبر کو رات 8 بجے اٹھائی جائے گی۔ امریکا نے بی ٹو بمبار طیارے صرف 21 عدد تیار کئے گئے تھے۔

ایک طیارہ 2008 میں گوام میں ایک حادثے کے بعد تباہ ہو گیا تھا جس کے بعد اب صرف 20 باقی بچے ہیں ۔
یہ طیارے 50 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایک بار میں امریکی بمبار طیارے 11 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرسکتا ہے۔ بی ٹو بمبار طیارے ہوا میں ری
فیولنگ کی صلاحت رکھتے ہیں اور ہوا میں فیول حاصل کرکے یہ 19 ہزار کلومیٹر تک مسلسل پرواز
کرسکتا ہے۔

یہ جدید لڑاکا ایٹمی وارہیڈز کولے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکا ان طیاروں کو افغان،عراق اور
لیبیا میں استعمال کرچکا ہے۔


شیئر کریں: