خبردار! صرف 16 منٹ لیٹ سونا ڈپریشن کا باعث بن سکتا ہے

شیئر کریں:

نیند پر کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روز مرہ روٹین کے دوران سونے کے اوقات میں تاخیر سے
انسانی صحت پر بے شمار منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص نیند کے اوقات میں تاخیر کرتا ہے تو اس کا دماغ سکڑنا شروع ہو
جاتا ہے۔
تاخیر سے سونا اگر عادت بنا لی جائے تو اس کے نتیجے میں دماغی کارکردگی اور یادداشت پر براہ راست
متاثر ہوتی ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر سونے میں صرف 16 منٹ کی بھی معمولی تاخیر ہو جائے تو اس کے نتیجے میں
آنے والا سارا دن متاثر ہوتا ہے،
کم سونے سے جسمانی اور ذہنی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں
امریکی فلوریڈا یونیورسٹی کے زیر اہتمام کی گئی تحقیق کے مطابق نیند میں 16منٹ کا فرق بھی (پیداواری
سرگرمیاں) مثبت ذہنی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے۔

کم سونے سے آنے والے دن میں جسم میں تھکاوٹ کے احساس میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق دیر سے سونے سے انسان ذہنی بیماری ڈپریشن کا شکار بھی ہونے لگتا ہے۔
ماہرین کی جانب سے پُر سکون نیند کے لیے تجویز کیا گیا ہے کہ سونے سے ایک گھنٹہ قبل موبائل، لیپ ٹاپ
یا ٹی وی کا استعمال نہ کریں۔
سونے سے قبل کیفین والے مشروبات کا بھی استعمال ہر گز نہ کریں۔
سونے والی جگہ پر کوئی پسندیدہ روم فریشنر یا تکیے پر خوشبو کا استعمال بہتر نیند میں معاون ثابت
ہو سکتا ہے۔


شیئر کریں: