سعودی عرب میں بچوں کے بال کاٹنے والی خاتون کی ویڈیو وائرل

شیئر کریں:

سعودی عرب میں جہاں فرماں روا محمد بن سلمان کے بعد بڑی انقلابی تبدیلیاں آرہی ہیں اب وہاں بال کاٹنے والی پہلی خاتون بھی سامنے آگئی ہیں۔ سعودی عرب میں ایک خاتون کی بچے کے بال کاٹنے کی ویڈیو وائرل ہے۔ ٹوئیٹر پر 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس پیشے کو اختیار کرنے میں ان کی والدہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ دو سال سے اپنے گھر پر ہی یہ کام کر رہی ہیں۔ خاتون اب اپنا سیلون کھولنا چاہتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی حمایت اور مخالف میں لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ لیکن بیشتر صارفین نے خاتون کے اس عمل کو سراہا ہے۔


شیئر کریں: