حوثیوں نے 41 ممالک کی فوج سے ایک اور ضلع کا قبضہ چھڑا لیا

شیئر کریں:

یمن کے حوثیوں نے حکومت کے زیر کنٹرول اہم جنوبی ضلع راحابا کا دوبارہ سے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
اس ضلع کو حکومتی فورسسز نے شدید لڑائی کے بعد جولائی میں حوثیوں سے چھڑا لیا تھا تاہم ستمبر
میں دوبارہ سے حوثیوں نے حکومت کے خلاف جوابی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

راحابا کے بعد اب حکومت کے پاس آخری اہمیت کا حامل شہر ماریب رہ گیا ہے لیکن اس کا کنٹرول بھی
اب زیادہ دیر تک حکومت کے پاس دیکھائی نہیں دیتا۔ حکومت کے ساتھ راحابا قبیلہ ہی حوثیوں کے
خلاف لڑ رہا تھا ان کی پسپائی کے بعد حکومت کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

حوثیوں کی جانب سے حملوں میں شدت کے بعد ملک کے مختصر حصہ پر حکومت کا کنٹرول مزید کم ہوتا
جارہا ہے کیونکہ حوثی ہاتھ سے نکلنے والے علاقوں پر پھر سے قبضہ کرتے جارہے ہیں۔

اگلے چند روز میں لڑائی مزید شدید ہو سکتی ہے۔ حوثیوں کے خلاف سعودی قیادت میں 41 ممالک کی
فوج جنگ لڑ رہی ہے لیکن مارچ 2015 سے جاری اس لڑائی میں انہیں مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے۔ یہی
وجہ ہے کہ پچھلے دو سال سے جنگ بندی کی باتیں کی جارہی ہیں۔
اکتالیس ممالک کی فوج بھی حوثیوں کے ڈرون حملوں سے محفوظ رکھنے میں ناکام رہی ہے۔


شیئر کریں: