تربوز کے چھلکے شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کیلیے انتہائی مفید

شیئر کریں:

تربوز کا شمار مفید ترین پھلوں میں ہوتا ہے. یہ پھل پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے اہم وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے۔
ہم میں سے اکثر لوگ اس کے سبز چھلکے کو پھینک دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز کے
چھلکے کے بے شمار فوائد ہیں۔

تربوز کا چھلکا ورزش اور کھیل کے دوران میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد گار ہوتا ہے۔
چھلکے کے اندر موجود سٹرولین خون کی شریانوں کو وسیع کرتا ہے۔
اسٹرولین سپلیمنٹ آکسیجن کو پٹھوں تک پہنچانے کا عمل بہتر بناتا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق تربوز انتہائی موٹاپے سے دوچار افراد کے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔
تربوز کے چھلکے کا ایک اور فائدہ اس کا ریشے سے بھرپور ہونا ہے۔
ریشے سے بھرپور غذائی نظام آنتوں کی حرکت کو منظم رکھتا ہے۔
اسی طرح تربوز کے چھلکے خون میں کولسٹرول اور شوگر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔


شیئر کریں: