پاکپتن میں‌ ساہیوال روڈ پر کار اور ٹرک کا تصادم 2 افراد جاں بحق

شیئر کریں:

پاکپتن سے محمد احمد رضا

پاکپتن میں‌ ساہیوال روڈ پر تیز رفتار کار ٹرک سے ٹکرا گئی خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور دو
لڑکیاں شدید زخمی ہوگئیں۔
اڈا ہری پوری کے قریب حادثہ میں‌ 40 سالہ وسیم اور 70 سالہ زینب بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئیں
25 سالہ ردا اور22 سالہ رمشاہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں‌ طبی امداد دی جارہی ہے۔
حادثہ کی شکار فیملی منچن آباد جارہی تھی کہ منزل پر پہنچنے سے پہلے حادثہ کا شکار ہو گئی۔


شیئر کریں: