لیجنڈ اداکار عمر شریف کی طبیعت میں بہتری، امریکا لے جانے کی تیاری

شیئر کریں:

لیجنڈ اداکارعمرشریف کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے ۔
معروف کامیڈین کے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کی گئی.
جس میں بتایا گیا ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت میں کچھ بہتری آئی ہے
اور وہ ایئر ایمبولینس کے بیرون ملک جاسکتے ہیں ۔
عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کا کہنا ہے کہ یہ سن کر اور دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ
لوگ عمر شریف کے اسپتال سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں ۔
زرین عمر نے ویزے کے عمل کوجلد یقینی بنانے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا
اور دوسری طرف ایئر ایمبولینس کے اخراجات برداشت کرنے پر
سندھ حکومت،مرتضی وہاب اور سید مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔
عمر بھر مسکراہٹیں بکھیرنے والے لیجنڈری اداکار عمر شریف علالت کے باعث کراچی کے اسپتال ميں زیر علاج ہیں، عمرشریف کےمداح ان کی صحتیابی کیلیے دعا گوہیں۔
واضح رہے کہ عمر شریف گذشتہ کئی روزسے علیل ہیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا میں ممکن ہے۔
عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے بھی ان کی صحت کے لیے سوشل میڈیا پر درخواست کی گئی تھی۔


شیئر کریں: