بیٹی پیدا ہونے پر گول گپے والے نے 50 ہزار کے مفت گول گپے بانٹ دیئے

شیئر کریں:

بیٹیاں اللہ کی نعمت ہوتی ہیں۔ یہی بات ایک غریب گول گپے والے نے اپنی بیٹی کی پیدائش دھوم دھام
سے منا کر دنیا کو بتا دیا۔
بھارتی ریاست بھوپال میں گول گپے فروش نے اپنی بیٹی کی پیدائش اس انوکھے انداز میں منائی۔
گول گپہ فروش نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر 50 ہزار مالیت کے گول گپے کھلادئیے،
آنچل گپتا نامی شخص نے بتایا کہ شادی کے بعد اس یہی خواہش رہی کہ بیٹی پیدا ہو،
دو سال پہلے اس کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
آنچل گپتا نے بتایا کہ بیٹی کی پیدائش پر بھوپال کے لوگوں کو مفت پانی پوری دینے کا اعلان کیا اور انہیں
یہ پیغام دیا کہ بیٹی مستقبل ہے۔
گول گپہ فروش کا کہنا تھا کہ مجھے مفت میں 35 سے 40 ہزار کے گول گپے دینے میں کوئی فرق نہیں پڑتا،
کیونکہ بیٹی کی خوشی میرے لئے کسی بھی چیز سے زیادہ اہم ہے،
گپتا کی جانب سے مفت گول گپے کے اعلان پر بڑی تعداد میں لوگ ان کی دوکان پر اُمڈ آئے اور مفت میں
گول گپے ملنے پر خوش نظر آئے۔


شیئر کریں: