کشمیر اور بیت المقدس جلد آزاد ہوگا، القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کااعلان

شیئر کریں:

نائن الیون کی 20ویں برسی پر القاعدہ کے سربراہ نے نئی ویڈیو جاری کردی ہے ۔ القاعدہ کے سربراہ ایمن
الظواہری نے 9/11 حملوں کی 20ویں برسی کے موقع پر نئی ویڈیو جاری کی۔

چند ماہ قبل بین الاقوامی میڈیا ان کے انتقال کی خبریں چلا رہا تھا۔ ایمن الظواہری کی تقریر 61منٹ اور
37سیکنڈ پر مشتمل ہے۔

ایمن الظواہری کا تقریر کے دوران کہنا تھا کہ بیت المقدس کبھی بھی یہودی مرکز نہیں رہے گا۔ القاعدہ سربرہ
نے رواں برس جنوری میں شام میں روسی فوجیوں کو نشانہ بنانے سمیت القاعدہ کے حملوں کی تعریف کی۔

القاعدہ سربراہ نے اپنی تقریر میں کشمیر کی آزادی کی بھی بات کی۔ ایمن الظواہری کے حالیہ پیغام کے بعد
بھارت میں اضطراب پایا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ القاعدہ رہنما سے قبل طالبان کے کچھ رہنما بھی کشمیر میں مسلح تحریک کا اعلان
کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ مصر سے تعلق رکھنے والے ایمن الظواہری 2011 میں ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت
کے بعد گروپ کے نئے سربراہ بن گئے تھے۔


شیئر کریں: