کنٹونمنٹ‌ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں‌ تحریک انصاف نے میدان مارلیا

شیئر کریں:

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی صرف 4 نشستوں کی سبقت سے پہلے نمبر پر آگئی
ملک کے 41کنٹونمنٹ بورڈز کے 212 وارڈز میں 1560 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا پولنگ کا عمل
صبح 8 بجے شروع ہوا اور شام 5 بجے تک جاری رہا۔
بظاہر صورت حال تو واضح ہو چکی ہے کہ کس جماعت نے سبقت حاصل کی ہے اب سوال یہ بنتا ہے کہ
ان نتائج کے قومی سیاست پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں؟

غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 63، مسلم لیگ ن کے 59، آزاد
امیدوار 52، پیپلزپارٹی کے 17، متحدہ قومی موومنٹ کے 10، جماعت اسلامی کے 7، بلوچستان عوامی پارٹی
اور عوامی نیشنل پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

پنجاب میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 51، آزاد
امیدوار 32،پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈ میں کامیاب ہوئی حیرت انگیز طور پر پیپلز پارٹی ایک
بھی وارڈ میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

سندھ میں پی ٹی آئی 14،پیپلزپارٹی 14،متحدہ قومی موومنٹ 10 ،آزاد امیدوار 7، مسلم لیگ ن 3 اور جماعت
اسلامی 5 وارڈز میں کامیاب ہوئی۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی 18، آزاد امیدوار 9، مسلم لیگ ن 5، پیپلزپارٹی 3 اور عوامی نیشنل پارٹی
2 وارڈز میں کامیاب ہوئی۔
صوبہ بلوچستان میں آزاد امیدوار 4 ،پی ٹی آئی 3 ، بلوچستان عوامی پارٹی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی۔


شیئر کریں: