ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ زکی 206نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری

شیئر کریں:

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ ز کی 206نشستوں پر ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو کہ شام پانچ بجے تک بلاتعطل جار ی رہے گا جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی انتخابات میں ایک ہزار 550 امیدوار مدمقابل ہیں، سب سےزیاد ہ180 امیدوار پی ٹی آئی نے اتارے ، مسلم لیگ ن کا 143 امیدواروں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ پیپلز پارٹی 112 امیدواروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔سیکیورٹی کے لئے پولنگ سٹیشنز کی حدود میں پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی موجود ہوں گے۔

تاہم رینجرز اور ایف سی کے جوان پولنگ سٹیشنز کے باہر تعینات ہونگے۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات کی موثر نگرانی کے لئے سیکرٹریٹ میں کمپلینٹ سینٹر قائم کر دیا ہے، انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کی شکایات 9204402 (051) اور 9204403 (051) پر درج کروائی جاسکتی ہے۔ میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے نشر کرسکتا ہے۔

لاہور اور والٹن کنٹونمنٹ میں 10، 10 وارڈز ہیں جن کی 20 نشستوں پر 268 امیدوار مدمقابل ہونگے، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی کے 20،20 امیدوار ہیں، اللہ اکبر تحریک کے 20 وارڈز میں 19 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ پیپلز پارٹی نے 15 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے 13 امیدواروں کی قسمت آزمائی کرینگے، جماعت اسلامی کے 20 وارڈ میں 10 امیدوار، 20 سیٹوں پر 144 آزاد امیدوار بھی میدان میں قسمت آزمائی کریں گے۔

کراچی میں سب سے زیادہ 6 کنٹونمنٹ ہیں، 42 وارڈز ہیں، کوئی بھی جماعت تمام سیٹوں پر امیدوار نہ اتار سکی ، تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 41 امیدوار میدان میں اتارے ، پیپلز پارٹی 40، جماعت اسلامی 38، ایم کیو ایم کے 32 امیدوار ہیں۔ پی ایس پی 27، ن لیگ کے 22 امیدوار، 108 آزاد امیدوار بھی مدمقابل ہیں۔


شیئر کریں: