امریکا میں‌ ماسک جنوری 2022 تک لازمی قرار خلاف ورزی پر جرمانہ ڈبل

شیئر کریں:

نیویارک سے غالب عباس
امریکا میں‌کورونا وائرس نے پھر سے حملے تیز کر دیے ہیں‌ حکومت نے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد
مزید سخت کرنے کی منصوبہ کر لی ہے ۔
امریکا بھر میں کورونا کی وبا کے باعث عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں پر جرمانہ دو گنا کرنے
کا فیصلہ کیا گیا ہے ماسک کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے ۔
امریکا کی تمام ریاستوں‌ میں کووڈ 19کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک
نہ پہننے والوں پر جرمانہ میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے شہریوں کو ہوائی جہازوں ، ٹرینوں اور ان
جیسی دوسری عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی تنبیہ جاری کی گئی ہے

ماسک کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ کی رقم ڈبل کی جارہی ہے جو اب پاکستانی کرنسی میں
چالیس ہزار روپے سے پانچ لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے ماسک پہننے کی شرط کو 16جنوری 2022تک
مقرر کیا گیا ہے ۔


شیئر کریں: