عرب ممالک کو نچانے والے اسرائیل کی جیل توڑ کر فلسطینی قیدی فرار

شیئر کریں:

6 فلسطینی قیدیوں نے اسرائیل کی محفوظ ترین جیل کو توڑ کر صیہونی فوج کو حیران کردیا۔ اسرائیلی جیل
حکام کے مطابق فلسطینی قیدی علی الصبح سرنگ کے ذریعے فرار ‏ہوئے۔

شمالی اسرائیل میں واقع جلبوع جیل کو محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ اس جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہوتی
ہے۔ جیل ‏توڑ کر فرار ہونا کسی کے لیے ناممکن ہوتا ہے۔

حیران کن طور پر فرار ہونے والے قیدیوں نے کمرے سے ایک سرنگ کھودی اور اس کے ذریعے جیل سے باہر
نکل ‏گئے۔ قیدیوں میں 5 کا تعلق اسلامی مزاحمتی تحریک سے اور ایک کا حکومتی پارٹی الفتح سے ہے جو
جیل کے ایک ہی ‏کمرے میں تھے۔

واقعے کے بعد اسرائیلی خفیہ ادارے، پولیس اور کھوجی کتوں کو قیدیوں کی تلاش میں بھیج کر سرچ آپریشن
کیا ‏جارہا ہے۔ جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں اور چیک پوائنٹس پر تلاشی کا عمل مزید سخت کر دیا
گیا ہے۔

قیدیوں کی انتہائی محفوظ جیل سے فرار نے اسرائیلی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ہوش اڑا دیے ہیں اور
اس ‏ناقابل یقین واقعے پر وہ ششدر رہ گئے ہیں۔


شیئر کریں: