اٹلی کے پائلٹ نے انتہائی سرنگوں میں جہاز اڑا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

شیئر کریں:

آپ نے اب تک جہاز کو رن وے پر تیزی سے دوڑتے اور پھر فضا میں اڑتے ہوئے ہی دیکھا ہوگا مگر اب اٹلی
سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ پائلٹ نے ایسا کارنامہ انجام دیا، جس نے لوگوں کے ہوش اڑا دیے۔

اٹلی کے سر پھرے پائلٹ نے ترکی کی تنگ سرنگوں میں جہاز اڑا کر سب کو حیران کردیا۔اٹلی سے تعلق
رکھنے والے پائلٹ داریو کوسٹ نے دو سرنگوں کے درمیان جہاز اڑانے کا کامیاب تجربہ کیا،

انہوں نے ایک سرنگ میں جہاز کی اڑان بھری اور پھر نکل کر دوسری سرنگ میں لینڈنگ کی۔ پائلٹ داریو
کوسٹ نے ترکی کے شہر استنبول کے قریب موٹروے پر دو سرنگوں میں جہاز اڑایا۔

ماہر پائلٹ نے گیارہ سوساٹھ میٹر کا فاصلہ تینتالیس اعشاریہ 44 سیکنڈ میں طے کیا۔ اڑان کے دوران اُن کے
جہاز کی زمین سے اونچائی ایک میٹر سے بھی کم تھی۔

انتہائی تنگ سرنگوں میں اڑان بھرنے کے بعد داریو کوسٹ کی خوشی کی انتہا نہیں تھی۔ پائلٹ کے اس کارنامے
کا اندراج گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے کیا اور انہیں اعزازی سرٹیفکٹ سے بھی نوازا۔


شیئر کریں: