پیرالمپکس کے گولڈ میڈلسٹ حیدر علی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

شیئر کریں:

پیرالمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ حیدر علی کا وطن واپسی پر لاہور
میں‌ شاندار استقبال کیا گیا۔ لاہور ایئر پورٹ پر صوبائی وزیر کھیل تیمور بھٹی، واپڈا اسپورٹس بورڈ
اور اہل خانہ بھی استقبال کے لیے پہنچے۔

ایتھلیٹ حیدر علی کو واپڈا اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ہار پہنائے گئے۔ حیدر علی کا اس موقع پر
کہنا تھا کہ پیرالمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر اللہ کا شکر گذار ہوں۔
کامیابی والدین اور اہل وطن کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ملازمت، سرپرستی اور سہولیات فراہم کرنے پر
واپڈا کا بھی شکریہ ادا کیا۔
حیدر علی نے مزید کہا کہ کوشش ہوگی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کے لئے کامیابیوں کا تسلسل
اسی طرح جاری رہے۔


شیئر کریں: