پاکستان کے حیدر علی نے پیرالمپکس میں‌ پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

شیئر کریں:

ٹوکیو پیرا لمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلوں‌ میں‌ پاکستان کے نوجوان نے تاریخی
کارنامہانجام دے دیا۔ حیدر علی نے ڈسکس تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت کے پاکستان
کا نام روشن کیا۔

حیدر علی نے پانچویں باری میں 55.26کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔ حیدر علی پیرا لمپکس
میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

پوری قوم نے اس کارنامہ کو انجام دینے پر حیدر علی کو مبارک باد پیش کی ہے اور حکومت سے اپیل
کی ہے کہ اس نوجوان کی صلاحیتوں‌ کا سرکاری سطح‌ پر اعتراف کیا جائے۔


شیئر کریں: