پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا کا مطالبات کے حق میں ملک گیر احتجاج کا اعلان

شیئر کریں:

ہری پور(نویداحمد سے)

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے پی کے کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا. ان کا کہنا ہے کہ قوم کو تعلیم کے زیور سے روشناس کرانے والے اساتذہ صاحبان کو اس طرح کی دھمکیوں اور گرفتاریوں سے ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے اور ٹیچرز کو باعزت مقدمات سے بری نہیں کیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے پی کے کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں کیا.


شیئر کریں: