چڑیا گھر میں‌ خاتون چمپینزی سے بوس و کنار کرتے ہوئے پکڑی گئی

شیئر کریں:

چڑیا گھر میں‌ خاتون چمپینزی سے بوس و کنار کرتے ہوئے پکڑی گئی انتظامیہ نے خاتون کے
چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ ناظرین آپ نے انسانوں کے محبت کے قصے سنے ہوں گے۔

لیکن آج ہم آپ کو محبت کی ایک دلچسپ داستان بتائیں کہ کیسے ایک خاتون چمپینزی کی
محبت میں گرفتار ہوئی۔
ماجرہ کچھ یوں ہے کہ بلیجئم میں ایڈی ٹیمر نامی خاتون چڑیا گھر کے ایک چمپینزی محبت
میں مبتلا ہوگئی۔

خاتون ہر ہفتے چڑیا گھر آتی اور چمپینزی کے جنگلے کے پاس کافی وقت گزارتی۔
خاتون اور چمپینزی جنگلے میں سے بوس و کنار بھی کرتے تھے۔

جب تک خاتون چڑیا گھر رہتی، چمپینزی بھی اپنے جنگلے کی اسی دیوار کے ساتھ لگ کر بیٹھا رہتا ۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ 38سالہ نر چیمپینزی کا نام شیتا ہے ۔
خاتون کا چار سال سے شیتا سےمعاشقہ چل رہا تھا۔

کئی مواقع پر ایڈی نے چڑیا گھر کے عملے سے شیتا کے جنگلے کے اندر جانے کی درخواست بھی کی
جو مسترد کر دی گئی۔

خاتون اور” نر “چمپینزی کے معاشقے کا معاملہ چڑیا گھر کی انتظامیہ کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے
خاتون کے چڑیا گھر میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر کے رویے سے میرا اور چمپینزی کا دل ٹوٹ گیا ہے۔
میں شیتا سے محبت کرتی ہوں۔ اگر ہمیں ملنے نہ دیا گیا تو ہم دونوں ڈپریشن کا شکار ہوجائیں گے۔


شیئر کریں: