کراچی میں کل سے 8 اگست تک سخت لاک ڈاؤن، مارکیٹس بھی بند

شیئر کریں:

کراچی میں 31 جولائی سے اگست کی 8 تاریخ تک لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ
مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم اگست 31 کے بعد تنخواہیں نہیں دیں جو ویکسین نہیں کروائیں گے۔

ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہیں گی۔ ہم اگلے ہفتہ سے سرکاری دفاتر بھی بند کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے
دعوی کیا ہے کہ تمام اپوزیشن کے ایم پی ایز، کاروباری حضرات اور ڈاکٹرز نے سندھ حکومت کے فیصلہ
کی حمایت کر دی ہے۔

سندھ حکومت نے8 اگست تک لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ
فیصلوں کے مطابق انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی، فارمیسی کھلی رہے گی اور تمام مارکیٹیں بند
رہیں گی۔

جو روڈ پر آئے گا انتظامیہ کی جانب سے ویکسنیشن کارڈ چیک کیا جائے گا۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ
وہ اپنے اور اہل خانہ کی زندگیاں بچانے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔


شیئر کریں: