کورونا کی انتہائی خطرناک قسم ڈیلٹا ویرئنٹ سے صرف 2 ویکسین بچاسکتی ہیں

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی انتہائی خطرناک قسم ڈیلٹا ویرئینٹ سے بچاؤ میں صرف فائزر اور آسٹرازینیکا کی دو دو
ڈوز کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔ اس کا انگلینڈ جنرل آف میڈیسن کی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق ڈیلٹا ویرئنٹ سے بچاؤ میں فائیزر ویسکین 88 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ اسی طرح
آسٹرازنیکا کی دو ڈوز 67 فیصد کارآمد رہی ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی جاری لہر نے چھوٹے بڑے تمام ممالک کو خوف زدہ کیے رکھا ہے کورونا وائرس
موسم کے حساب سے خود کو تبدیل کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ یہ وائرس فروری 2020 کے بعد سے کئی شکلیں بدل چکا ہے۔ کبھی چین سے تو کبھی لندن
، بھارت اور افریقی ممالک سے کورونا کی نئی قسم منظر عام پر آجاتی ہے۔


شیئر کریں: