کراچی میں عید پر بھی کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ

شیئر کریں:

کے الیکٹرک نے شہرقائدکے باسیوں کی بڑی عید خراب کردی۔ عید کے دونوں روز شہر کے کئی علاقے بجلی
سے محروم رہے۔ مستثنیٰ علاقوں میں بھی پورے پورے دن بجلی کی بندش کی شکایات موصول ہوئیں۔

عید سے ایک روز قبل بھی مختلف علاقوں میں سارا دن بجلی غائب رہی۔ آج بھی مختلف علاقوں میں صبح
سے بجلی غائب ہے۔

کئی علاقوں میں گرمی اور حبس میں بغیر بجلی کے قربانی کی۔ کے الیکٹرک بجلی بندش کو مقامی فالٹس
کا نتیجہ قراردے رہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال تیرہ ڈی میں صبح ساڑھے سات بجےسے بجلی
غائب ہے۔ گلشن معمارکی بجلی صبح ساڑھے آٹھ بجےسے بند ہے۔

اختر کالونی کی بجلی صبح پانچ بجےسے معطل ہے۔ لالازارکی بجلی رات دوبجے بند ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے
رات اندھیرے میں گزاری۔ کلفٹن کے مختلف بلاکس میں رات دوبجے سے بجلی معطل ہوئی۔ شکایت کے
باوجود بجلی بحال نہیں کی گئی۔ نارتھ ناظم آباد میں ساڑھے نوبجے سے بجلی غائب ہے۔
اس کے برخلاف کے الیکٹرک کے ترجمان کہتے ہیں‌ معمول کی طرح‌ لوڈشیڈنگ نہیں‌ کی گئی۔
کراچی کے شہریوں کی زندگی مسائلستان بن چکی ہے۔ جن کی خوشیاں کبھی گیس تو پانی اور اکثر
بجلی کی نظر ہو جایا کرتی ہیں۔


شیئر کریں: