پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ سے زیادہ ہوگئ

شیئر کریں:

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 9 لاکھ 81 ہزار 392 ہوگئی۔ 2 ہزار 336 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کوروناوائرس کے 2545 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار336 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہوگئ ہے۔

پاکستان میں سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 545 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 49 ہزار 111۔سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 6۔ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960۔بلوچستان میں 28 ہزار 588، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 163، اسلام آباد میں 84 ہزار 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 21 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔


شیئر کریں: