ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ندیم نصرت پر امریکا میں قاتلانہ حملہ

شیئر کریں:

امریکا میں مقیم ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔ وائس آف کراچی کے رہنماء
واسع جلیل نے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔

واسع جلیل کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں دوپہر کے وقت ندیم نصرت کی کار پر فائرنگ کی گئی۔
ندیم نصرت کی گاڑی پر پیچھا کرنے والی گاڑی میں سوار افراد نے 5 فائر کیئے گئے ہیں۔

ندیم نصرت ہیوسٹن میں وائس آف کراچی کے تحت ہونے والی تقریب میں شرکت کے بعد گھر جا رہے تھے۔
امریکا میں ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ کراچی میں اکثر فائرنگ کے
واقعات ہوتے رہے ہیں لیکن اس میں کوئی بھی رہنما محفوظ نہیں رہتا تھا۔
ندیم نصرت پر باہر بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں کا الزام بھی عائد کیا جاتا ہے


شیئر کریں: