عید الاضحی پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا

شیئر کریں:

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں، وائرس کی مختلف مہلک اقسام کی موجودگی اور عید الا ضحی کی
آمد کے پیش نظر کورونا کے پھیلاؤ کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ان خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام ہائی رسک
سیکٹرز میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کیلئے خصو صی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا۔

این سی او سی نے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیلئے تفصیلی ہدایات جاری کر دی
ہیں۔ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کیے لیئے ٹیمیں تشکیل دے
دی گئی ہیں۔
ان ہدایات کی روشنی میں مویشی منڈیوں اور عید سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کیلئے بھی احکامات جاری
کی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں جانے والے سیاحوں کی ہوٹل بکنگ کیلئے ویکسینیشن
لازمی قرار دی گئی ہے۔ ان مقامات کے داخلی راستوں اور ہوٹلوں میں داخلے پر ویکسین سرٹیفیکیٹ کی
تصدیق کیلئے طریقہ کار کا اجراء کردیا گیا ہے۔

ریسٹورنٹس، جمنازیم، سینما گھروں اور شادی ہالز کی انتظامیہ اور آنے والے افراد کیلئے بھی ویکسینیشن لازمی
قرار اور اس کی تصدیق کیلئے بھی خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن ، اندرون اور بیرون شہر چلنے والی ٹرانسپورٹ، مساجد اور بازاروں کیلئے پہلے سے
جاری ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی اتظامیہ کیلئے تفصیلی چیک لسٹس جاری کر دی گئیںُ۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد اور ادارے کے خلاف
سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔


شیئر کریں: