کورونا کی چوتھی لہر، شادی ہالز اور انڈور ڈائینگ بند ہونے کا خدشہ

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے اثرات پاکستان میں نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ این سی او سی کے سربراہ
اور وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کر دیا ہے کہ چوتھی لہر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

وفاقی وزیر کہتے ہیں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپی پر عمل
درآمد نہیں کیا جارہا۔

کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرایا گیا تو پھر سے شادی ہالز اور انڈور ڈائینگ بند کردی جائے گی۔

خیال رہے ایشیا میں کورونا کے اثرات انتہائی مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔ بھارت کے بعد انڈونیشیا میں کورونا کی
وبا نے تباہی پھیلا دی ہے وہاں آکسیجن بھی کم ہو گئی ہے۔


شیئر کریں: