پاکستان کے گرین پاسپورٹ کی رینکنگ صومالیہ سے بہتر ہو گئی

شیئر کریں:

دنیا بھر کی موثر سفری دستاویز میں پاکستان کے پاسپورٹ کی قدر میں‌ مزید کمی ہو گئی ہے درجہ بندی
میں 116 ملکوں میں پاکستانی پاسپورٹ 113ویں نمبر پر ہے جس کے پاسپورٹ پر 32 ممالک میں
ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت ملتی ہے۔

پاکستان کے بعد صرف شام، عراق اور افغانستان کے پاسپورٹ ہیں۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان
کا موبیلٹی اسکور پہلے سے کم ہو گیا ہے 2021 کا سکور 35 ہے 2020 میں پاکستان کا اسکور 36 تھا۔

2019 کی رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کا آخر سے پانچواں نمبر تھا۔ صومالیہ کے پاسپورٹ کی پاکستان
سے کم عزت تھی تاہم 2021 میں صومالیہ کی رینکنگ پاکستان سے بہتر ہے۔

یاد رہے وزیر اعظم بننے سے پہلے عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی قدر دنیا بھر میں
بڑھ جائے گی اور باہر سے لوگ ملازمت کرنے پاکستان آیا کریں گے صورت اس کے برعکس سب سے
سامنے ہے۔
ملک کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر کی طرف بڑھ رہی ہے۔


شیئر کریں: