جاپان کے شہری دنیا بھر میں‌ بغیر ویزہ سفر کرنے والا اولین ملک بن گیا

شیئر کریں:

دنیا میں سب سے طاقتور پاسپورٹ جاپان کا ہے مختلف ملکوں میں ویزہ فری انٹری کے حوالے سے پاسپورٹس
کی عالمی درجہ بندی 2021 میں بھی جاپان کی پہلی پوزیشن برقرار رہی درجہ بندی میں پاکستان کا شمار
آخری چار ملکوں میں ہوتا ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2021 کی دوسری ششماہی کے لیے دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی فہرست جاری
کی گئی ہے جس میں جاپان ایک مرتبہ پھر سرفہرست رہا جاپانی شہری 193 ممالک میں بغیر ویزے یا
ائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزہ حاصل کرنے کی سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر طاقتور ترین پاسپورٹ سنگاپور کا ہے جس کے شہریوں کو 192 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ
آن ارائیول کی سہولیات حاصل ہیں۔ جنوبی کوریا اور جرمنی 191 ممالک میں سفری سہولیات کے ساتھ
تیسرے نمبر پر ہیں۔


شیئر کریں: