مرد پر 4 شادیاں جائز کیا خواتین تین شادیاں کرسکتی ہیں؟

شیئر کریں:

اسلام میں مرد پر چار شادیاں جائز قرار دی گئی ہیں اگر ایک شخص صاحب ثروت ہے اور وہ چار بیویوں
کا نان نفقہ اٹھا سکتا ہے تو اسے اسلام نے چار شادیوں کی اجازت دی ہے۔ لیکن ایک عورت کو اس طرح کی
اجازت نہیں کہ وہ بیک وقت تین چار شوہر رکھ سکے۔

ایسا ہی ایک منفرد واقعہ بحرین میں پیش آیا جہاں تین مرد ایک عورت کے دعویدار نکل آئے۔ تینوں نے دعوی
کیا کہ یہ 30 سالہ خاتون ان کی اہلیہ ہے۔ بات لڑائی تک جا پہنچی اور پھر معاملہ پولیس کے پاس لے جایا گیا۔

پولیس کی تفتیش میں جرم ثابت ہو گیا اور عدالت نے خاتون کو 11 سال قید کی سزا سنا دی۔ دراصل مرد
تینوں دوست تھے اور خاتون نے تینوں کو اپنے جال میں پھنسا کر لوٹتی رہی لیکن پھر کہتے ہیں کہ بکرے کی
ماں آخر کب تک خیر منائے گی۔


شیئر کریں: