تعزیت اور جنازہ کے لیے آنے والوں سے مردہ کی ملاقات

شیئر کریں:

مردہ شخص کی جب تعزیت کرنے اور نماز جنازہ کے لیے گھر آنے والوں سے ملاقات ہو جائے تو کیسا لگے گا؟ ایسے
منظر کا نظارہ مصر کے شمالی علاقے غربیا میں مردہ شخص اور اہل علاقہ نے اپنی آنکھوں سے کیا۔

دیہی علاقے کی کم از کم تین مساجد سے ایک الیکٹریشن جمال کے انتقال کا اعلان کیا گیا۔ اعلان سنتے ہی لوگوں
کی بڑی تعداد تعزیت کے لیے اس کے گھر پہنچ گئی۔

کام کے سلسلے میں جمال گھر سے باہر تھا اس دوران اس کے گھر پر رشتہ داروں اور اہل علاقہ کا رش لگ گیا۔
لوگ ایک دوسرے سے مل کر پرسہ داری کر رہے تھے۔

جب جمال نے اپنی موت کا اعلان سنا تو وہ خود بھی پریشان ہو گیا اپنے آپ سے سوال کرنے لگا۔ کچھ دیر بعد
گھر پہنچا تو لوگوں کا رش تھا۔ جیسے ہی دروازہ پر پہنچا تو وہاں موجود لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔

اہل خانہ بھی آنسوؤں کے ساتھ اس سے لپٹ کر زارو قطار روتے رہے۔ جمال نے اس گھٹیا مزاق پر پولیس میں
رپورٹ کرادی اور افوا پھیلانے والوں کو سزا دلوانے تک کیس لڑنے کا فیصلہ کیا۔


شیئر کریں: