اچار مانگنے پر بداخلاق بیٹے کا اپنی سگی ماں اور بہن پر بدترین تشدد

شیئر کریں:

چنیوٹ سے قیصرعلی بھٹی

مائیں بچوں کے لیے اپنی زندگیاں قربان کر دیتی ہیں اور دن رات کی پروا کیے بغیر خالی پیٹ بچے کے سرہانے
کھڑے رہتی ہے۔ لیکن بعض بیٹے ایسے بدبخت ہوتے ہیں کہ وہ اپنی ماؤں کو مارنے پیٹنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

ایسا ہی ایک واقعہ چنیوٹ میں پیش آیا جہاں ماں کو اپنے بیٹے سے کھانے کے لیے اچار مانگنا مہنگا پڑ گیا۔
بیٹے نے اپنی ماں اور بہن بھائی کو تشدّد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تھانہ صدر کے علاقے لاہور روڈ پر 10 چک گجراں میں وزیر نامی نوجوان نے اچار مانگنے پر اپنی ہی سگی ماں
اور بہن بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدّد کے دوران ماں کو بجانے آنے والی بہن کو بھائی نے توے سے مار
کر بے ہوش کردیا۔

تشدّد کے بعد ماں اور بہن کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ ناخلف بیٹا تشدد
کر کے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ضابطہ کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


شیئر کریں: