نیوزی لینڈ کی کرکٹ 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے پر تیار ہو گئی

شیئر کریں:

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 18
سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر آمادگی کا اظہار کیے جانے کی امید ہو چلی ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ سے پہلے وائٹ بال کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کر
سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

دونوں کرکٹ بورڈ کو امید ہے کہ یہ دورہ ستمبر اکتوبر میں کیا جا سکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کورونا
وائرس کی وجہ سے انڈیا سے متحدہ عرب امارات میں منتقل ہو چکا ہے۔


شیئر کریں: