امریکا کی ویکسین فائزر خون جمانے لگی کئی کیسز سامنے آگئے

شیئر کریں:

پاکستان میں محدود تعداد میں امریکی ویکسین فائزر دستیاب ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد چینی ویکسینز پر
امریکی ویکسین فائزر کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ویکسین سینٹرز سے بھی شکایات آرہی ہیں کہ لوگ بار بار امریکی ویکسین ہی لگوانے کی ڈیمانڈ کرتے ہیں
اور عملہ کو تنگ کرتے ہیں۔ امریکی ویکسین فائزر کے بارے میں نئی اسرائیلی ریسرچ سامنے آئی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے ویکسین لگوانے کے چند ہفتے اور کچھ کیسز میں چند ماہ بعد خون جمنے کے مسائل
آمنے آرہے ہیں۔ خون جمنے کی وجہ سے دل، دماغ اور گردوں کو شدید نقصان ہو رہا ہے۔

اسرائیلی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ خون کے لوتھڑے بننے سے چند مریضوں میں صحت کے خطرناک مسائل
سامنے آئے ہیں اور انہیں اسپتال داخل کروانا پڑا ہے۔ تاہم اسرائیلی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین کے
منفی اثرات بہت کم ہیں۔ جن افراد نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں لگوا لینی چاہیے۔

اگر صحت کے مسائل سامنے آتے ہیں تو فوری طور پر اسپتال سے رابطہ ضروری ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اپنی بیشتر آبادی کی ویکسی نیشن مکمل کر چکا ہے۔
زیادہ تر اسرائیلی شہریوں نے امریکی ویکسین فائزر ہی لگوائی ہے۔


شیئر کریں: