سندھ میں ویکسین کم پڑ گئی، اتوار کو ویکسنیشن سینٹر بند ہوں گے

شیئر کریں:

کورونا سے بچاؤ کے لیے سندھ بھر میں ویکسین بڑی تیزی کے ساتھ لگائی جارہی ہے۔ اب وہاں ویکسین کم
پڑ گئی ہے جس کی وجہ سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں
اتوار کو ویکسنیشن سینٹر بند رہیں گے۔

سپوتنیک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں سندھ پہنچ جائیں گی، 15 لاکھ سائنو ویک کی ڈوزز 21 جون اور
کسائنو کے 7 لاکھ ڈوز23 جون کو ملیں گی۔ اسی طرح پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوز بھی 23 جون کو ملیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس
میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، پارلیامینٹری سیکریٹری قاسم
سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، اے سی ایس ہوم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری،
ایڈیشنل آئی جی کراچی، صوبائی سیکریٹری حسن نقوی، احمد بخش ناریجو، ریاض الدین، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر
فیصل، ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر سجاد اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3.9 ہو گئی ہے کیسز میں کمی ہور ہی ہے لیکن یہ کمی تب
تک ہوتی رہے گی جب تک عوام ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ابھی ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیں۔ ابھی تک 3243988 ویکسنیشن ڈوزز صوبے میں موصول ہوئے اور 2873857 ڈوزز استعمال ہوچکے ہیں۔


شیئر کریں: