بیشتر امیر ملکوں کے نصف آبادی کو کورونا ویکسین لگ گئی غریب ملک اب بھی محروم

شیئر کریں:

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی ڈھائی ارب کے قریب ڈوزز لگ گئیں یہ تعداد اوسطا دنیا کی تقریبا 21 فیصد آبادی کو ایک ڈووز لگنے کے برابر ہے تاہم حقیقیت میں ایسا نہیں ہے۔ زیادہ تر امیر ملکوں کی تو آدھی آبادی کا ویکسین مل گئی جبکہ بہت سے غریب ملکوں کی ایک فیصد آبادی کو ایک ڈوز بھی نہیں لگی۔
رپورٹس کے مطابق دنیا کے 190 کے قریب ملکوں میں ویکسینیشن کا کام جاری ہے۔ 33 ملکوں کی پچاس فیصد سے زائد بالغ آبادی کو کم سے کم ایک ڈووز لگائی جا چکی ہے۔
دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کی 12 سال سے زائد عمر کی 98.7 فیصد آبادی، اسرائیل کی 82 فیصد، کنیڈا کی 74.8 فیصد، برطانیہ کی 71.8 فیصد اور امریکا کی 12 سال سے زیادہ عمر کی 61.8 فیصد آبادی کا ایک ڈووز لگائی جا چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک 1 کروڑ 11 لاکھ ڈووز لگائی گئی ہیں،، تعداد کے مطابق پاکستان دنیا میں 25ویں نمبر پر آ گیا،، تاہم آبادی کے تناسب سے ویکسئن لگانے میں پاکستان کا دنیا میں ابھی 126 واں نمبر ہے،، پاکستان کی 12 سال سے زیادہ عمر کی 5.6 فیصد آبادی کو ہی ایک دووز لگی ہے۔
کورونا ویکسینیشن میں افریقی ملک ہی سب سے پیچھے ہیں۔ متعدد افریقی ملک میں ایک فیصد آبادی کو بھی ایک ڈووز نہیں لگی۔ رپورٹ کے مطابق 9 ممالک میں ابھی کورونا ویکسین لگانے کا کام شروع ہی نہیں ہو سکا۔ دنیا کے نو مملک میں 12 سال سے زیادہ عمر کی 50 فیصد سے زائد آبادی کی دو ڈووز کے ساتھ ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔


شیئر کریں: