عامر لیاقت حسین کو ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‌ سے فارغ کر دیا گیا؟

شیئر کریں:

سینئر اینکر اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو ایکسپریس ٹی وی نے ملازمت سے برطرف
کردیا ہے۔ ڈاکٹر عامر لیاقت پچھلے کچھ عرصہ سے ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کا حصہ تھے۔

عامر لیاقت حسین رمضان المبارک کی ٹرانسمیشن میں کیسے گرے

ایکسپریس کے ذرائع سے خبر والے کو معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے پروگرام سیٹ اکھاڑ دیا گیا
ہے۔ عامر لیاقت ایکسپریس پر رمضان ٹرانسمیشن اور گیمز شو کیا کرتے تھے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت رمضان ٹرانسمیشن میں عجیب و غریب کارناموں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کیا
کرتے ہیں۔ گزشتہ سال انہوں نے ناگن ڈانس کیا اور دوڑتے ہوئے خود گر بھی پڑے تھے۔

ایکسپریس سے نکالے جانے کی فوری طور پر کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ویسے عامر لیاقت اپنی شادیوں
اور تحریک انصاف میں کوئی بہتر مقام نہ ملنے پر متنازعہ بیانات کی وجہ سے ٹوئیٹر پر اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔


فی الحال ایکسپریس انتظامیہ اور عامر لیاقت کی جانب سے باضابطہ طور پر علیحدگی کے بارے مٰیں کوئی
اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ خبر ہم نے سوشل میڈیا سے لی ہے۔


شیئر کریں: