کورونا وائرس سے ایک دن میں اموات کا بھارت میں ورلڈ ریکارڈ بن گیا

شیئر کریں:

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے بھارت میں تباہی مچادی ہے۔ مودی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی
وجہ سے پہلے معیشت کا پہیہ جام ہوا اب روزآنہ اموات کے ریکارڈ بن رہے ہیں۔

جمعرات کو صرف ان میں 6 ہزار 148 لوگ کورونا سے ہلاک ہوگئے۔ بھارت کی سب سے پسماندہ ریاست
بہار میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔ بہار کے محکمہ صحت نے بدھ کو اموات کی تعداد دوباری جاری
کی جس کے تحت اموات 5400 کے بجائے 9 ہزار 400 ہوئیں۔

خیال رہے امریکا میں 12 فروری کو کورونا سے دنیا میں سب سے زیادہ ایک دن میں اموات 5444 ہوئی تھیں
اب بھارت میں ریکارڈ موتیں ہوئی ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ کے قریب تر ہو چکی ہے۔ اسی طرح اموات بھی
3 لاکھ 59 ہزار 676 ہو گئی ہے۔


شیئر کریں: