اقوام متحدہ کی صدارت کا مقابلہ مالدیب نے افغانستان کو شکست دے دی

شیئر کریں:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے ہونے والے انتخاب میں مالدیپ کے وزیر خارجہ
عبداللہ شاہد نے افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زالمی رسول کو شکست دیکر 76 ویں صدر بن
گئے ہیں۔

مالدیپ کے 59 سالہ وزیر خارجہ عبداللہ شاہد کو 193 کے ایوان میں 143 ووٹ ملے جب کہ افغانستان کے
سابق وزیر خارجہ زالمی رسول صرف 48 ووٹ ہی لے سکے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت ترکی کے سفارت کار وولکن بوزکر کر رہے تھے جن کے
عہدے کی معیاد ختم ہو رہی ہے۔


شیئر کریں: