یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی “موساد” کا جاسوس گرفتار کرلیا

شیئر کریں:

حوثیوں نے یمن میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی “موساد” ککے جاسوس کو گرفتار کرلیا ہے۔ خفیہ ایجنسی
موساد کا جاسوس یمن سے گرفتار کیا گیا ہے۔ حوثی جنگجؤں نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیلی جاسوس سے اہم
دفاعی اور فوجی راز حاصل کر لیے ہیں۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ اگلے چند دن میں اسرائیلی جاسوس کی گرفتاری اور اس کے فراہم کردہ اہم رازوں پر
دستاویزی فلم جاری کی جائے گی۔

حوثی کمانڈر بریگیڈر یحیی ساری کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے۔ مستقبل میں
فراہم کردہ راز حوثیوں کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور انہیں بڑی کامیابی فراہم کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں حوثی اسرائیل کے خلاف بڑی کارروائیاں کرچکے ہیں۔
حوثی جنگجو سعودی عرب اور اسرائیل پر کئی بار میزائل بھی داغ چکے ہیں۔
اب یہی خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اہم راز حاصل کرنے کے بعد حوثی اسرائیل کے خلاف اہم کارروائی کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ یمن میں حوثی جنگجو امریکا، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جاری جنگ میں اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔
حوثیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں 41 ممالک کا فوج اتحاد برسرپیکار ہے۔ لیکن اس کے باوجود حوثی یمن کے بیشتر حصے پر قبضہ کر چکے ہیں۔


شیئر کریں: