پاکستان میں عیدالاضحی کب ہو گی؟ ماہرین فلکیات نے بتا دیا

شیئر کریں:

کیا آپ نے بقرعید کے لیے جانور لے لیا؟ اگر نہیں لیا تو تیاری کرلیں۔ بڑی عید میں کچھ ہفتے باقی رہ گئےہیں۔
ماہرین فلکیات نے عیدالاضحی کی تاریخ بتا دی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 21 جولائی کو عیدالاضحی
منائے جانے کا امکان ہے۔

سعودی عرب میں 11 جولائی 2021 کو ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی اور 20 جولائی کو عید ہونے کا امکان ہے۔
اسی طرح پاکستان میں 21 جولائی کو عید منانے جانے کا امکان ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی نے چاند دیکھنے کے عمل
کو انتہائی آسان بنا دیا ہے۔

سائنس ہی کی بدولت اب ممکن ہوسکا ہے کہ مہینوں اور سالوں قبل ہی چاند کی پیش گوئی کی جاسکے۔ تاہم
پاکستان میں آج بھی حالات وہی پرانے ہیں۔
جہاں دنیا چاند کے بعد مریخ پر پہنچ چکی ہے وہیں پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں
اور ملک میں تین تین عیدیں منائی جاتی ہیں۔


شیئر کریں: