طلبا تیاری کرلیں، پنجاب میں اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا

شیئر کریں:

محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں 7 جون سے اسکولز کھولنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔
بچوں کی حاضری 50 فیصد رکھی جائے گی۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 7
جون سے صوبے بھر میں نجی اور سرکاری اسکول کھولے جائیں گے۔
طلبا کو 50 فیصد حاضری کے تحت بلایا جائے گا۔ کوئی بچہ لگا تار 2 روز اسکول نہیں آئے گا۔
نوٹی فیکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متعلقہ اتھارٹیز کرونا ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کرائیں گی۔
جب کہ اسکول آنے والے تمام ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے پاس کرونا ویکسین کا سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی ہے

اس سے قبل این سی او سی کے اجلاس میں نویں ، دسویں اور انٹر کی کلاسز اور امتحانات لینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات 10 جولائی کے بعد ہوں گے، صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔
نویں دسویں کے امتحانات چار مضامین میں ہوں گے، امتحانات صرف اختیاری مضامین
اور ریاضی کے لیے جائیں گے، نویں اور دسویں کے امتحانات میں باقی مضامین
کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔ او لیول کےبچوں کے خصوصی امتحانات 26 جولائی سے شروع ہوں گے۔
امتحانات کے بغیر گریڈز نہیں ملیں گے، دسویں اور بارہویں کے امتحانات پہلے ہوں گے،
نویں اور گیارہویں کے امتحانات بعد میں ہوں گے، او لیول کے بچوں کے لیے کیمبرج نے اسپیشل امتحان کا فیصلہ کیا


شیئر کریں: